Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: ضمنی الیکشن، سیکورٹی انتظامات کا اعلامیہ

سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی انتظامات کے...
شائع 13 جنوری 2021 07:34pm

سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی انتظامات کے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ایس 52 عمرکوٹ ٹو کیلئے رینجرزکی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ پی ایس 52 عمرکوٹ 2 کیلئے رینجرزکی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا 18جنوری کے ضمنی انتخاب پر17 تا 19 جنوری رینجرزاہلکارتعینات ہوں گے۔

پولنگ اسٹیشن پرتعینات رینجرزافسرکوفرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات ہوں گے۔ رینجرزافسربے ضابطگی کی صورت سے قبل پرزائڈنگ افسرآگاہ کریگا۔

رینجرزکواختیارات آئین کے آرٹیکل 245 اورانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے ہیں۔

ECP

rangers

Anti Terrorism Act