Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاک فوج کے ترجمان نے انہیں چائے کاکہا،ہم لسی پلائیں گے'

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جو...
شائع 13 جنوری 2021 07:32pm

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جو کشمیر کمیٹی کے چئیرمین ہوتے ہوئے کچھ نہ کر سکے وہ اب پنڈی فتح کرنے نکلے ہیں،

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک فوج کے ترجمان نے انہیں چائے پلانے کا کہا ہے، ہم لسی پلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کے فلڈ گیٹ بند کر دئیے اس لئے اپوزیشن دربدر ہے، اپوزیشن کبھی اسلام آباد تو کبھی راولپنڈی میں بھٹک کر تاریخ میں گم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگے معاہدوں میں کک بیکس میں لینے والے اہلخانہ سمیت لندن جاکر بیٹھ گئے، اب کی پنکچر سٹپنیاں حکومت پر الزام تراشیاں کر رہی ہیں۔

PDM

opposition party

Pak army

Firdous Ashiq Awan

Special Assistant

PDM Protest