Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عوام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں'

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کیلئے...
شائع 13 جنوری 2021 07:20pm

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔ منفی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، براڈ شیٹ نے سابق حکمرانوں کو ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانیوالے عناصر بے نقاب ہو چکے، اپوزیشن بے مقصد احتجاج کر رہی ہے۔ اہم قومی ایشوز پر اپوزیشن کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش ناکام رہی، عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کا بھر پور جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ نے سابق حکمرانوں کو ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، حکومت کی کارکردگی کو ہر سطح پر موثر انداز سے سامنے لایا جائے۔ 22 کروڑ پاکستانی سرٹیفائیڈ لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

PDM

opposition

Usman Buzdar

cm punjab

Firdous Ashiq Awan

Broadsheet

PDM Protest