Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: ریکارڈ یافتہ بد معاشوں کیخلاف پولیس کریک ڈاون،97 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے بدمعاشوں اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف کریک...
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2021 05:13pm

لاہور پولیس نے بد معاشوں اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ 97 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

لاہور پولیس نے بدمعاشوں اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا ہے، 155 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

گزشتہ رات گئے شہر لاہور میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور اسلحہ نمائش سمیت دیگر وارداتوں میں مفرور ملزمان اور پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن میں 97 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آ گئیں۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کے مطابق اقبال عرف بالی، امیر فتح ٹیپو، معصب، رمضان بٹ، اللہ دتہ عرف ہیرا، الیاس گجر، بالی بٹ، اور دیگر نامی گرامی بدمعاشوں اور اشتہاریوں سمیت 97 ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 29 رائفلیں، بندوقیں، 27 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

lahore

crack down

lahore police