Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

ٹیم کو نہ پہلے کبھی چھوڑ کرگیا نہ آئندہ چھوڑوں گا، وقار یونس

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی...
شائع 13 جنوری 2021 06:44pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ مشکل تھا، کورونا کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ میں پہلا ٹیسٹ اچھا کھیلے لیکن دوسرے ٹیسٹ میں ڈراپ کیچز اور نو بالز کے مسائل ہوئے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ کسی چیز کے پیچھے چھپنے نہیں آیا، ٹیم کو نہ پہلے کبھی چھوڑ کرگیا، نہ آئندہ چھوڑوں گا۔

وقار یونس نے کہا کہ بولرز نے مشکل حالات میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی، نسیم غیر معمولی صلاحیتیوں کے مالک ہیں، وہاں جا کر کوئی بھی کھیلتا تو مشکل ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کے الزامات سے بہت تکلیف ہوئی، عامر کو ٹیم میں واپس لانے کیلئے سب سے لڑا تھا۔

سابق لیجنڈری پیسر کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔

cricket

PCB

Waqar Younis

national team

pak bowling coach