Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

"ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے"

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹ...
شائع 13 جنوری 2021 05:14pm

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور نئے کوچ اینڈی فلاور پی ایس ایل کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے، انہوں نے یہ انکشاف اپنے یوٹیوب چینل پر کیا۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کو برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے لیکن کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں، فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وقار یونس اپنی ملازمت بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔ اینڈی فلاور کوچ کے منظور نظر لڑکوں کو نہیں بخشیں گے۔

دوسری جانب پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان 15 جنوری کو ہوگا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں کہ ریجنل ہیڈ کوچز، مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم سے مشاورت کرلی ہے، اعلان سے قبل کراچی میں سلیکشن کمیٹی سے دوبارہ مشاورت ہوگی۔

babar azam

PCB

Shoaib Akhtar

Former fast bowler

Chief Selector

Misbah ul Haq

pak head coach

Andy Flower

home series

test squad