Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بنی گالہ تجاوزات ازخود نوٹس :سیوریج پلانٹس سےمتعلق صوبوں کو نوٹس جاری

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات ازخود نوٹس میں سیوریج...
شائع 13 جنوری 2021 02:02pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات ازخود نوٹس میں سیوریج پلانٹس سے متعلق صوبوں کو نوٹس جاری کردیئے ۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےبنی گالا تجاوزات ازخود نوٹس پرسماعت کی۔

جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ سی ڈی اےنےبہت کم قیمت پرسیوریج پلانٹس لگائےہیں،منصوبے دیگرحصوں میں بھی لگائے جاسکتےہیں،سیوریج شہرکابڑامسئلہ تھا،منصوبوں پرمبارکباددیتاہوں،سیوریج کامعاملہ ٹریک پرآنےپرعدالت خوش ہے،غیرقانونی تعمیرات اسلام آباد کا دوسرا بڑا ایشو ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں300بلڈنگ پرمٹ جاری ہوئےتھے،اب ہم نے2ہزاربلڈنگ پرمٹس جاری کئے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ مقامی حکومتوں کو اختیارات دینا بھی اہم ہے۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ کام کوئی بھی کرے کام ہونا چاہیئے۔

جسٹس عمرعطاء بندیال نے مزید کہا کہ مقامی حکومتوں کواختیارات دینا آئینی ذمہ داری ہے،چاہتے ہیں کہ غیرقانونی تعمیرات نہ ہوں،عوامی مفاد میں اس کیس کودیکھ رہے ہیں،چیئرمین سی ڈی اے بائیوگیس سےمتعلق بھی اقدامات کریں۔

عدالت نےسیوریج پلانٹس سےمتعلق صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Supreme Court

اسلام آباد

Bani Gala

justice umer ata bandiyal