Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کے باہر جانے سے احتساب کو بڑا دھچکا لگا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ...
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2021 03:54pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف کے باہرجانے سے احتساب کو بڑا دھچکا لگا،وزارت داخلہ کو نوازشریف کو واپس لانا چاہیئے،فراڈ کے ذریعے جانے والے پر پنجاب حکومت کو انکوائری اور پبلک کرنی چاہیئے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قائد اعظم یونی ورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگلے 6ماہ میں ڈائیلاسز اور ایکسرے مشین بنائیں گے، ملکی پالیسز کے نتیجے میں ہیلتھ انڈسٹری پوری کھڑی ہوجائے گی، دنیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی جانب گامزن ہے، جس سے ہر شعبے میں جدت آئے گی۔

اپوزیشن پر وار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی تحریک اخلاقی جواز نہ کے بغیر نہیں کھڑی ہوسکتی،پی ڈی ایم کی ابو بچاؤ مہم ناکام ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لانے کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈال دی ۔

فاقی وزیرفواد چوہدری نے تسلیم کیا کہ وزارت داخلہ کو نواز شریف کو واپس لانا چاہیئے، نواز شریف کے باہر جانے سے احتساب کو بڑا دھچکا لگا تاہم اب واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، فراڈ کے ذریعے جانے والے پر پنجاب حکومت کو انکوائری کرنی چاہیئے۔

فواد چوہدری نے مزیدکہاکہ نوازشریف جس طریقے سے بیرون ملک گئے یہ عوام کی توہین ہے، نواز شریف کے جانے سے پی ٹی آئی کے بیانیے کو نقصان پہنچا۔

fawad chaudhry

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Federal Minister for Science and Technology