Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب

لاہور :احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن)کے...
شائع 13 جنوری 2021 12:16pm

لاہور :احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کرلئے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے، آپ اپنی پسند کے 2 ڈاکٹروں کو شامل کروانا چاہتے ہیں۔

نیب حکام نے اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ عدالت میڈیکل بورڈ کے حوالے سے جو حکم دے گی اس پر عمل کیا جائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جیل میں طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں ذاتی معالج کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

shahbaz shairf

accountability court

money laundering case

lahore

medical board