Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.38 فیصد ہوگئی

اسلام آباد:ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.38 فیصد ...
شائع 13 جنوری 2021 10:24am

اسلام آباد:ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.38 فیصد ہوگئی،کراچی سرفہرست ،پشاور اور میر پور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5.38 ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 14.56فیصد جبکہ پشاور 9.92 فیصد کے ساتھ دوسرے اورمیرپور 8.33 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں 8.04فیصد ، حیدرآباد میں 7.76 فیصد ، لاہورمیں 5.96 ،فیصل آباد میں 3.62، سوات میں 3.52،راولپنڈی میں 1.90فیصداورایبٹ آبادمیں 1.82فیصد مثبت کیسزکی شرح ہے۔

صوبوں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ سندھ میں 8.47 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ بلوچستان میں 7.39فیصد ،خیبرپختونخوامیں 6.25 فیصد ، آزاد جموں کشمیرمیں5.43،پنجاب میں 3.63 اور اسلام آباد میں یہ شرح 2.14فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں 2 ہزار366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

coronavirus

karachi

اسلام آباد

Positive Cases

corona vaccine

peshawar