Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پیسہ لوٹنے والے گمراہ نہیں کرسکتے'

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے...
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2021 11:43am

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس میں گندم، آٹے کی قیمتوں سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے۔عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہی نہیں بلکہ فرض ہے۔ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔ قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے بھی ملاقات کی، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔

Usman Buzdar

cm punjab

wheat price

Provincial Minister

Abdul Aleem Khan

flour prices

Punjab Minister