Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کپتان بابر اعظم ساتھی کھلاڑیوں کی حمایت میں بول پڑے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ساتھی کھلاڑیوں کی حمایت...
شائع 12 جنوری 2021 08:36pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ساتھی کھلاڑیوں کی حمایت میں بول پڑے، ان کا کہنا ہے کہ ایک سیریز کی کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کرنا درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ مکمل فٹ ہوگیا ہوں، انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز نہ کھیلنے پر افسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے تیار ہوں، جنوبی افریقہ مضبوط ٹیم ہے، اس کیخلاف کامیابی اہم ہوگی۔

کپتان قومی ٹیم نے یہ بھی بتایا کہ ایک دو روز میں چیف سلیکٹر محمد وسیم سے مل کر ٹیم کمبی نیشن پرغور کریں گے۔

babar azam

PCB

Chief Selector

home series