Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کا دوسرا سہ فریقی اجلاس کل ہوگا

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا دوسرا سہ فریقی...
شائع 12 جنوری 2021 08:08pm

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا دوسرا سہ فریقی اجلاس کل بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں عالمی علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

دفترخارجہ کے مطابق پہلا سہ فریقی اجلاس نومبر 2017میں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوا تھا۔

تینوں فریق علاقائی امن وسلامتی کو درپیش نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات، کوروناکی وباء کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے،ماحول، موسمیاتی تبدیلی اور اقتصادی ترقیاتی اہداف کے حصول سمیت عالمی وعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔

تینوں وزرائےخارجہ امن وسلامتی،تجارت اور سرمایہ کاری،سائنس وٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں سہ فریقی تعاون مزید بڑھانے کے امکانات بھی تلاش کریںگے۔

پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے درمیان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں جو اعتماد اور ہم آہنگی کے رشتے میں جڑے ہیں۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

regional security

پاکستان

regional peace

Turkey

Azerbaijan