Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس پی کا متنازعہ مردم شماری کیخلاف 17جنوری کو ریلی کا اعلان

کراچی : پاک سر زمین پارٹی نے متنازعہ مردم شماری کیخلاف 17جنوری کو...
شائع 12 جنوری 2021 02:57pm

کراچی : پاک سر زمین پارٹی نے متنازعہ مردم شماری کیخلاف 17جنوری کو ریلی کا اعلان کردیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ گنتی پوری نا کرنا سرکاری دہشتگردی ہے، مردم شماری پر وفاقی کابینہ کے فیصلے کو رد کرتے ہیں ہمارا مطالبہ پورا نہ کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

پاکستان ہاوس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے مردم شماری کے فیصلے کو مستردکرتے ہیں، ہمارا مطالبہ گنتی پوری کی جائے ایسا نا ہوا توہم سمجھے گے کہ ہماری نسلوں کے ساتھ دہشتگردی ہوگی چیف جسٹس سو موٹو لیں ۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 8 جنوری کو ریلی ملتوی مچھ سانحہ کی وجہ سے کرنا پڑی اب ریلی 17جنوری کو نکالی جائے گی جو نرسری سے کراچی پریس کلب تک ہوگی مردم شماری میں 70لاکھ لوگ کم گنے گئے ہیں زیادتی بند کی جائے ۔

سربراہ پی ایس پی کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان کا کرپشن روکنے کا نعرہ فیل ہوگیا نئی لیڈر شپ کیلئے لوکل گورنمنٹ کا نظام لانے کی اشد ضرورت ہے، جس ترمیم سے حقوق نا ملیں ایسی ترامیم پر لعنت بھیجتے ہیں،اسے ختم ہونا چاہیئے۔

مصطفیٰ کمال نے سوال کیا کہ 12سالوں میں ملنے والے 8 ہزار ارب کہاں گئے؟ نا پینے کا صاف پانی ہے نا اسپتالوں میں دوائیں۔

karachi

PSP

mustafa kamal