Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انجری سے نجات مل گئی

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کیلئے اچھی ...
شائع 11 جنوری 2021 11:35pm

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر، کپتان بابر اعظم نے انجری سے نجات پاکر باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن میں دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے سے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور پھر دونوں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم اب وہ مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم نے مکمل فٹ ہوکر اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔ انہوں نے فیلڈنگ اور بیٹنگ پریکٹس میں بھرپور حصہ لیا اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان ایکشن دکھائی دیں گے۔

cricket

babar azam

PCB

pakistan captain