Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی قدرتی گیس ذخائر میں کمی

قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ہر سال گیس کی طلب بڑھ...
شائع 11 جنوری 2021 10:50pm

قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ہر سال گیس کی طلب بڑھ رہی ہے۔ شارٹ فال ڈھائی سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سعید لارک کہتے ہیں گھریلو صارفین اولین ترجیح ہیں، عام صنعتوں کے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس نہیں دیں گے۔

سندھ بھر میں گیس کا بحران جاری ہے ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سعید لارک نےگیس بحران کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ گیس کے ذخائرکم جبکہ طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا گیس شارٹ فال سے متعلقہ وزارت کو آگاہ کردیا۔ فی الحال گھریلو صارفین کوگیس فراہمی ترجیح ہے۔ عام صنعتوں کے کیپٹیو پاور کو فراہمی بند کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کلفٹن اور لیاری کے لئےالگ الگ پائپ لائنز پر کام جاری ہےجس کے بعد ان علاقوں میں گیس فراہمی بہتر ہوگی ۔جبکہ صارفین کے لئے کسٹمر یونٹ بھی قائم کردیا۔

SSGC

sindh

gas crisis