Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی جی آئی ایس پی آر کی مولانا فضل الرحمان کو چائے کی پیشکش

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو...
شائع 11 جنوری 2021 09:55pm

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو چائے کی پیشکش کردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ سیاسی معاملات میں آنے کی فوج کو کوئی ضرورت نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا اور کہا حکومت کے کہنے پر فوج نے دیانتداری سے الیکشن کرائے، کسی کو شک ہے تو متعلقہ اداروں سے رابطہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج پر لگائے الزامات میں کوئی صداقت نہیں اسی لیے کوئی جواب دینے کی بھی ضرورت نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کے کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے مولانا فضل الرحمان کو بھی چائے کی آفر کردی اور کہا پنڈی آنا ہے تو آجائیں چائے پانی پلائیں گے۔

یاد رہے پاک فوج کی مہمان نوازی میں چائے کا بڑا کردار ہے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی ذائقہ آج تک نہیں بھولا۔

DG ISPR

Pak army

Fazal ur Rehman

PDM cheif

Babar Iftikhar