Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد عامر کو گرین سگنل مل گیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد ...
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2021 11:43pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد عامر صرف اپنی فارم اور فٹنس کی وجہ سے باہر ہوئے، اگر وہ پرفارم کریں گے تو میں اُنہیں اب بھی ویلکم کروں گا اور یہ نہیں سوچوں گا کہ انہوں نے کیا کہا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق سے محمد عامر کے ٹیم مینجمنٹ پر لگائے گئے الزامات پر سوال ہوا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے عامر نے میرے اور وقار یونس کے بارے ایسی باتیں کیوں کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے محمد عامر کے بارے میں کبھی نہیں کہا وہ لیگز پر توجہ دے رہے ہیں، انگلینڈ میں عامر کی فارم اچھی نہیں تھی اور اسی وجہ سے زمبابوے کے خلاف اُن کی جگہ نوجوانوں کو کھلایا۔

مصباح نے مزید کہا کہ محمد عامر صرف فارم اور فٹنس کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر ہوئے، یہ کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا۔ عامر اگر پرفارم کریں گے تو میں اُنہیں اب بھی ویلکم کروں گا اور یہ نہیں سوچوں گا کہ انہوں نے کیا کہا۔

دوسری جانب انہوں نے نیوزی لینڈ میں شکست کی ذمہ داری کورونا پر ڈال دی۔ ان کا کہنا ہے کہ کوویڈ کے باعث بہت مشکل پیش آئی، دنیا کہے گی کہ میں بہانے کررہا ہوں لیکن حقیقتاً اٹھارہ انیس دن ٹریننگ نہ کریں تو فرق پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی انجریز سے بھی نقصان ہوا، بطور کوچ میرے اور ٹیم کیلئے شکست بہت مایوس کن ہے، ٹیم کی پرفارمنس کا اکیلا ذمہ دار نہیں۔

cricket

lahore

mohmmad amir

Misbah ul Haq

pak fast bowler

pak head coach

press confrence

Gaddafi Stadium