Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیم کی پرفارمنس کا اکیلا ذمہ دار نہیں، مصباح الحق

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ میں شکست...
شائع 11 جنوری 2021 08:17pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ میں شکست کی ذمہ داری کورونا پر ڈال دی۔ ان کا کہنا ہے کہ کوویڈ کے باعث بہت مشکل پیش آئی۔

لاہورمیں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہدورہ نیوزی لینڈ میں کورونا کے باعث بہت مشکل پیش آئی، دنیا کہے گی کہ میں بہانے کررہا ہوں لیکن حقیقتاً اٹھارہ انیس دن ٹریننگ نہ کریں تو فرق پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی انجریز سے بھی نقصان ہوا، بطور کوچ میرے اور ٹیم کیلئے شکست بہت مایوس کن ہے، ٹیم کی پرفارمنس کا اکیلا ذمہ دار نہیں۔

مصباح نے محمد عامر کی جانب سے ٹیم مینجمنٹ پر لگائے گئے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے عامر نے میرے اور وقار یونس کے بارے ایسی باتیں کیوں کیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر صرف فارم اور فٹنس کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر ہوئے، یہ کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ میں نے محمد عامر کے بارے میں کبھی نہیں کہا وہ لیگز پر توجہ دے رہے ہیں، انگلینڈ میں عامر کی فارم اچھی نہیں تھی اور اسی وجہ سے زمبابوے کے خلاف اُن کی جگہ نوجوانوں کو کھلایا۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا کہ محمد عامر اگر پرفارم کریں گے تو میں اُنہیں اب بھی ویلکم کروں گا اور یہ نہیں سوچوں گا کہ انہوں نے کیا کہا۔

cricket

lahore

Misbah ul Haq

pak head coach

press confrence