Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پروٹیز کیخلاف سیریز سے قبل ہی مصباح اور وقار کی چھٹی کا امکان

لاہور: غیرملکی سرزمین پر تین سیریز میں شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ...
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2021 07:26pm

لاہور: غیرملکی سرزمین پر تین سیریز میں شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے قومی ٹیم کے کوچز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز سے قبل ہی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح اور وقار کل لاہور میں کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی کارکردگی پر وضاحت دیں گے لیکن ذرائع کے مطابق دونوں کو ہٹانے کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں بیٹنگ کوچ یونس خان کو ہیڈ کوچ کی عارضی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

PCB

Waqar Younis

Misbah ul Haq

Bowling coach

pak head coach

home series