ہراسگی کیس:سپریم کورٹ نے میشاشفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی
اسلام آباد:معروف گلوکارہ میشا شفیع ہراسگی کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ، عدالت نے میشاشفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے گلوکارعلی ظفراورایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹسزجاری کردیئے ۔
جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے میشا شفیع اپیل کی سماعت کی۔
وکیل میشا شفیع نے مؤقف اپنایا کہ لاہورہائیکورٹ نے قراردیا ہراسگی کی شکایت صرف متعلقہ ادارے کے ملازمین کرسکتےجبکہ ہراسگی قانون کے تحت کسی کیخلاف شکایت کیلئے شکایت کنندہ کا اسکا ملازم ہونا ضروری نہیں۔
وکیل علی ظفر نے کہا کہ وفاقی محتسب اورلاہورہائیکورٹ میشا شفیع کی درخواست خارج کرچکی،عدالت کیس کے میرٹس کونہ دیکھے۔
جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیئے کہ میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غورطلب ہیں ،کیس کا فیصلہ نہیں کررہے بلکہ صرف قانونی نکات کی وضاحت کیلئے نوٹس جاری کررہے ہیں۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس کی مزید غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.