Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب،قطر کے درمیان فضائی آمد و رفت آج سے شروع

ریاض،دوحا:سعودی عرب اور قطر کے تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں...
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2021 12:08pm

ریاض،دوحا:سعودی عرب اور قطر کے تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی آمد و رفت آج سے شروع یو رہی ہے جبکہ زمینی رابطے بھی بحال ہوچکے ہیں ۔

سعودی عرب اور قطر کے درمیان فضائی رابطے آج سے بحال ہو رہے ہیں جس میں قطر کی جانب سے ریاض، دمام اور جدہ کلئےی آج سے پروازیں شروع ہو رہی ہیں جبکہ سعودی عرب بھی دوحہ کلئےک آج ہی اپنی پروازوں کا آغاز کر رہا ہے ۔

سعودی عرب نے 4جنوری کو قطر کے ساتھ واقع اپنی فضائی ، برّی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

پانچ جنوری کوالعُلا میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہ اجلاس میں سعودی عرب سمیت 4عرب ممالک نے قطر کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے قطر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

Saudi Arabia

doha

Riyadh

flight operation

qatar