Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں 1,877 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 32اموات

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے...
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2021 04:16pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مزید1,877افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ کورونا سے مزید 32افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,877 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5لاکھ04ہزار293ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ26 ہزار338ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ45ہزار 508افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں61ہزار424،اسلام آباد میں39ہزار242،بلوچستان میں18ہزار412 ،گلگت بلتستان میں4880اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8489کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید32مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10676ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3699افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4272،خیبرپختونخوا میں 1740،اسلام آباد میں441،بلوچستان میں188اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث235 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ35ہزار246 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,286مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,402افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ 58ہزار371مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران34ہزار524کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1877مریضوں میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 71لاکھ22ہزار538افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death