Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کے چناؤ کا عمل مکمل

پاکستان سپرلیگ سکس کےلئے ٹیموں نے اپنے جانبازوں کا انتخاب...
شائع 10 جنوری 2021 09:59pm

پاکستان سپرلیگ سکس کےلئے ٹیموں نے اپنے جانبازوں کا انتخاب کرلیا۔اس بار کرس گیل، ڈیوڈ ملر، راشدخان سمیت کئی انٹرنیشنل اسٹار، پی ایس ایل کی روشنیوں کو چار چاند لگائیں گے۔

لاہور میں کھلاڑیوں کے چناؤ کا عمل مکمل ہوگیا۔ہرٹیم نے 18 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی ہی پک کو وائلڈ کارڈ بنایا۔فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم میں شامل کرلیا۔

پلاٹینم کیٹگری میں ملتان سلطانز نے کرس لین،لاہور قلندرز نے راشد خان،پشاورزلمی نے ڈیوڈ ملراور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کرس گیل کو چن لیا۔

جنوبی افریقا کےڈیل اسٹین، ڈیل پورٹ،انگلینڈ کے سمت پٹیل،ثاقب محمود، فل سالٹ،اورافغانستان کے محمد نبی، مجیب الرحمان بھی مختلف ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔

کراچی کنگزسے ریلیز، محمد رضوان ملتان سلطانزمیں آگئے۔

lahore

psl 6