Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر اپوزیشن میں ہمت ہےتو راولپنڈی آکردکھائے،وزیرداخلہ شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے...
شائع 10 جنوری 2021 02:36pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئےکہا کہ اگر اپوزیشن میں ہمت ہے تو راولپنڈی آ کر دکھائے،پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ چکی ہے،یہ تاریخ بتاتے ہیں مگر سال کا کسی کو پتا نہیں ،بھارت سرحدوں سے نہیں اپنے ایجنڈوں سے پاکستان کو نقصان پہنچاسکتا ہے ۔

وزیرداخلہ شیخ رشیدنے اسلام آبادایئرپورٹ پر تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ ہزارہ برداری نےدوراندیشی اورمصلحت کامظاہرہ کرتےہوئے ملک کو انتشاراورمسائل سے بچایا،پاک فوج دنیاکی عظیم فوج ہے،پاک فوج کے جوان ملک کیلئے جان دے رہے ہیں ،چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے نہیں ،پوراملک پاک فوج کے ساتھ کھڑاہے،وقت آنےپرثابت ہوجائے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،بھارت سرحدوں سے نہیں اپنے ایجنڈوں سے پاکستان کو نقصان پہنچاسکتا ہے ،بھارت اپنے سرمائے کے ذریعے پاکستان کونقصان پہنچاناچاہتاہے بھارت کی یہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگران میں ہمت ہے تو پنڈی کی طرف آئیں،پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑچکی ہے،پہلےہی کہا تھا کہ یہ الیکشن میں حصہ لیں گے،31دستمبرکی تاریخیں جودیتےتھےسال کون ساہوگا، کسی کونہیں پتہ۔

وزیرداخلہ کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں یہ ملک آگےبڑھےگا،مجھےوزیرداخلہ بنانے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا تھا۔

opposition

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد