Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئےپلیئرز ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہوگی

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ آج...
شائع 10 جنوری 2021 12:24pm

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہوگی، ہرفرنچائز کی نظریں من پسند کرکٹرز کوچننے پرمرکوزہیں۔

پاکستان سپرلیگ 6 میں کون سے کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ بنیں گے،آج شام لاہور میں چناؤ کا عمل ہوگا،پہلا انتخاب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کرے گی، کرس گیل سمیت کئی ٹی 20اسٹارز انتخاب کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ٹیموں نے ریٹین پلئرز سے پردہ اٹھادیا،5فرنچائزز نے 8،8کھلاڑی برقرار رکھے،پشاورزلمی نے صرف 5کا انتخاب کیا،فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ سے باہر کردیا۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں واحد ٹریڈ ہوئی،ہیلز اسلام آباد چلے گئے، کولن انگرم کراچی میں آگئے۔

لاہورقلندرز نے فخرزمان کو برانڈ ایمبیسڈر بناکر ٹیم میں رکھا جبکہ عماد وسیم اور شان مسعود کی کیٹگری کو گرایا گیا۔

ملتان سلطانز نے شان اور کراچی نے عماد وسیم کو گولڈ کیٹگری میں رکھا،چھٹے ایڈیشن کا میلا بیس فروری سے بائیس مارچ تک سجے گا۔

lahore

psl 6