Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سےمزید 52 اموات،2,118 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2021 02:49pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 46افرادانتقال کرگئے جبکہ 2,899 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد10,644ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد502,416ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,899 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5لاکھ02ہزار416ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ25 ہزار 509ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ44ہزار 909افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں61ہزار148،اسلام آباد میں39ہزار120،بلوچستان میں18ہزار373 ،گلگت بلتستان میں4879اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8478کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید46مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10644ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3693افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4260،خیبرپختونخوا میں 1728،اسلام آباد میں439،بلوچستان میں188اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث235 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار803 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,278مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,524افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ 56ہزار969مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران44ہزار410کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2899مریضوں میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 70لاکھ88ہزار014افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

karachi

lahore

coronavirus death

islambad