Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'استعفوں پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑچکی'

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر پی...
شائع 09 جنوری 2021 10:23pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام نے اپوزیشن کے بے مقصد جلسوں اور ریلیوں کی منفی سیاست کو رد کر دیا ہے، اپوزیشن والے کبھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینگے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے اپوزیشن جمہوری اقدار کی توہین کر رہی ہے۔ الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبانوں میں جھانکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ون مین شو کا خاتمہ کردیا گیا ہے، اڑھائی برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کرسکیں۔ ترقیاتی منصوبے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

PDM

opposition

PDM resignations

Usman Buzdar

cm punjab