سپریم کورٹ: سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر جواب جمع
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروائے جائیں ، پنجاب اور خیبرپختونخوا نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ۔
کہا گیا کہ آئین بنانے والے موجودہ ملکی صورتحال کی پیش گوئی نہ کرسکے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کی خرید و فروخت بڑا مسئلہ ہے جماعت کے برخلاف ووٹ بے وفائی ہے سینیٹ انتخابات کیلئے قانون میں ترمیم لازمی ہے۔
پنجاب اورخیبرپختونخوا نے سینیٹ انتخابات صدارتی ریفرنس متعلق جواب جمع کروا دیے ۔
پنجاب نے جواب میں لکھا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سینیٹ انتخابات کا صاف اورشفاف اندازمیں ہونا نا گزیرہیں سینیٹ انتخابات محض آئین پاکستان نہیں بلکہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت بھی ہوتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 226 کی دفعات کے تحت ممکن نہیں آرٹیکل 226 اورالیکشن ایکٹ 2017 کی ضمنی دفعات کوآرٹیکل 226 کے ساتھ ملا کرپڑھنا ہوگا۔
خیبرپختونخواہ نے جواب میں کہاکہ عدالت قراردے چکی کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی جاسکتی ،خفیہ ووٹنگ کا استعمال ماضی میں انتخابات کی روح کیخلاف ہوا۔ماضی میں بھی سینیٹ انتخابات پر کرپشن کے الزامات لگتے رہے۔
Comments are closed on this story.