Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلوے زمین کے استعمال کیلئے پرائیوٹ پارٹنر شپ کی پیشکش

وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے ریلوے زمین کے استعمال کے لئے...
شائع 09 جنوری 2021 07:44pm

وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے ریلوے زمین کے استعمال کے لئے پرائیویٹ پارٹنر شپ کی آفر کردی۔ جلد گورنرہاوس میں منصوبوں کا اعلان کیا جائیگا۔ پانچ ماہ میں ریلوے کو خسارہ سترہ ارب ہواہے۔ کالج اسکول اور اسپتال نہیں چلاسکتے فریٹ پربھر پورتوجہ دی جائیگی ۔

وزیرریلوے نے اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا میڈیا میں چند پنڈت ہمارے خلاف ہیں ریلوے کی زمینوں پر سندھ پولیس قبضے کروا رہی ہے ۔

کراچی ڈی ایس ریلوے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سوتی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے ادارے کو سترہ ارب کا خسارہ ہوا ہے ریلوے میں ہر کام کو دیانتداری سے کرونگا ریلوے اسپتال اسکول اور کالج نہیں چلاسکتانقصان کس طرح سے کم ہوگااس پر کام جاری ہے ۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ فریٹ ٹرین پر بھر پور توجہ دی جائیگی ٹریک موجود ہے استعمال نہیں کیا جارہا،جادو کی چھڑی نہیں ہمارے سیاق وسباق سے ہٹ کر کام کرینگے یہی افسر یہی عملہ اور یہی گاڑیاں انکو ہی چلائیں گے سندھ پولیس ریلوے زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے ۔

اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ انکروچمنٹ پر نظر ہے ھم ریلوے کی زمین واگزار کروائیں گے جلد مختلف منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا،فریٹ میں سالانہ 22ارب روپے کمائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا گیارہ جنوری کو ازبکستان جاوں گا بہت سے معاہدوں پر بات ہوگی۔

وفاقی وزیر نے ریلوے کالونیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے گزشتہ چار روز سے کراچی میں محکمے کے مختلف ڈیپارئمنٹ کا دورہ کیا ہے معاملات کا جائزہ لیا ہے اوربعض معاملات پر احکامات بھی جاری کییے ہیں۔

Azam Khan Swati