فردوس شمیم نقوی نےقیادت کے مطالبے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا
کراچی :سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے قیادت کے مطالبے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا،گورنر سندھ نے نئے اپوزیشن کیلئے مشاورت کی غرض سے حزب اختلاف کی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کو ملاقات کیلئے بلالیا ۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بلاآخر قیادت کے مطالبے پر عہدے سے استعفیٰ دے گیا۔
فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر وفاقی حکومت اور وزرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر انہیں اسلام آباد طلب کرکے وضاحت مانگی گئی تھی۔
فردوس شمیم نقوی قیادت کے مطالبے کے باوجود ایک ماہ سے ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیف اللہ نیاز نے ٹیلی فون کرکے فردوس شمیم نقوی کو فوری استعفیٰ ارسال کرنے کی ہدایت کی جس پر استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نئے قائد حزب اختلاف کیلئے مشاورت شروع کردی اور سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈرز کو مشاورت کیلئے گورنر ہاؤس بلا لیا ۔
Comments are closed on this story.