Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لواحقین ملاقات کو تدفین سے مشروط نہ کریں، یہ شرط بلیک میلنگ ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ لواحقین ملاقات کو...
شائع 08 جنوری 2021 01:26pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ لواحقین ملاقات کو تدفین سے مشروط نہ کریں، یہ شرط بلیک میلنگ ہے، مچھ واقعے کے شہداء کی تدفین کریں، آج ہی کوئٹہ جا کر لواحقین سے ملاقات کرلوں گا، مچھ واقعے بھارتی سازش کا حصہ ہے ،بھارت شیعہ سنی فسادات پھیلانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہزارہ برادری پرسب سےزیادہ ظلم ہوا،نائین الیون کےبعدہزارہ برادری کوظلم کانشانہ بنایاگیا،کسی اورکمیونٹی پرایساظلم نہیں ہوا،مچھ میں کوئلےکی کان میں کام کرنے والے مزدورں کو قتل کیاگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مچھ واقعہ بھارتی سازش کا حصہ ہے،بھارت پاکستان میں انتشارپھیلاناچاہتاہے،بھارت پاکستان میں شعیہ سنی فسادات پھیلاناچاہتاہے،بھارتی سازشوں کی کئی بار نشاندہی کرچکاہوں،مچھ واقعے کےبعدوزیرداخلہ کو کوئٹہ بھیجا،2سینئروفاقی وزراءکوبھی کوئٹہ بھیجا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ورثاءسےہرقسم کا تعاون کرنےکی یقین دہانی کرائی،کل تک ورثاء کےتمام مطالبات تسلیم کئے جاچکےہیں،ورثاکامطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تودھرناختم کریں گے،میں نےکہاکہ آپ میتیں دفنادیں،میں کوئٹہ آجاؤں گا،میتوں کی تدفین کو مشروط نہ کریں ،آج آپ میتیں دفنائیں ،میں آج کوئٹہ آجاؤں گا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلیک میلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ،حکومت پوری طرح ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے،دنیامیں کہیں اس طرح وزیراعظم کوبلیک میل نہیں کیاجاتا،اپوزیشن نےبھی بلیک میل کرنےکی کوشش کی،اپوزیشن نےکہاکہ مقدمات معاف کردیں تومذاکرات کریں گے،کسی صورت بلیک میلنگ کوقبول نہیں کروں گا۔

pm imran khan

اسلام آباد

quetta

much incident