Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھ واقعہ انسانیت کا مسئلہ ہے اس پرسیاست نہیں کرنی چاہیئے،شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مچھ واقعہ...
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2021 01:51pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مچھ واقعہ انسانیت کا مسئلہ ہے اس پرسیاست نہیں کرنی چاہیئے، معاملات بلوچستان حکومت دیکھ رہی ہے ۔

آج نیوز کے مارننگ شو”آج پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشیدنے کہاکہ مچھ واقعہ انسانیت کا مسئلہ ہےاس پرسیاست نہیں کرنی چاہیئے،معاملات بلوچستان حکومت دیکھ رہی ہے۔

وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ ضرور جائیں گے،عمران خان کوئٹہ کب جائیں گے ابھی کچھ نہیں بتاسکتا۔

سانحہ مچھ کے شہدا ءکے زیادہ ترلواحقین دھرنےمیں نہیں،لیاقت شاہوانی

دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ سانحہ مچھ کے شہدا ءکے زیادہ ترلواحقین دھرنےمیں نہیں ،قتل ہونےوالے 7افراد کا تعلق افغانستان سے ہےجن میں سے 3میتوں کی واپسی کیلئے افغان حکومت نے رابطہ کیا ہے

لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے لواحقین کے نام پرپوائنٹ اسکورنگ ہورہی ہے ۔

Interior Minister

اسلام آباد

Sheikh Rashid