Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھلاڑی وطن واپس پہنچ کر میل ملاپ محد ود رکھیں، پی سی بی

کرائسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے کے...
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2021 04:33pm

کرائسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے کے بعد میل ملاپ محدود رکھنے کی ہدایت کردی، کرائسٹ چرچ میں ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے قومی اسکواڈ کو کوویڈ نائنٹین پروٹوکولز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق بریفنگ میں کھلاڑیوں کو دوران سفر اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پروٹوکولز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سیریز کے آغاز سے قبل کوویڈ ٹیسٹنگ کا بتایا گیا۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں کے بائیو سیکور ببل میں جانے سے پہلے گھروں میں 2 بار اور ایک ٹیسٹ ببل سے پہلے ہوگا۔ پاکستانی اسکواڈ 9 جنوری کو وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگا۔

PCB

pak tour nz 2020

national team

Christchurch