Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل سکس کیلئے سخت کوویڈ پروٹوکولز بنانے کا پلان تیار

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کیلئے سخت کوویڈ نائنٹین...
شائع 07 جنوری 2021 08:27pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کیلئے سخت کوویڈ نائنٹین پروٹوکولز بنانے کا پلان تیار کرلیا گیا۔ میچز کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کیلئے بائیو سیکور ببل 15 فروری سے شروع ہو جائے گا، غیر ملکی کھلاڑی ایک منفی ٹیسٹ کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد کراچی میں کھلاڑیوں کی مزید 2 مرتبہ ٹیسٹنگ ہوں گی۔ ٹیسٹنگ میں منفی نتائج آنے کے بعد ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔

دوسری جانب ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی کو 5 روزہ آئسولیشن میں رہنا پڑے گا، آئسولیشن کے دوران بھی 2 بار ٹیسٹنگ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا، جو 2 مراحل میں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

lahore

psl 6