Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل این جی کیس: شاہد خاقان کی ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت نےنیب کی شاہد حاقان کے وارنٹ ...
شائع 07 جنوری 2021 06:46pm

اسلام آباد کی احتساب عدالت نےنیب کی شاہد حاقان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

جج اعظم خان نےایل این جی ریفرنس پرسماعت کی ۔شاہد خاقان عباسی بیرون ملک ہونے کے باعث ایک روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔

جج نےاستفسارکیا کہ کیا ملزم کو بیرون ملک جانے کےلئے عدالتی اجازت درکار نہیں تھی؟ ٹرائل چل رہا ہے۔ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل تھا؟ قانون اس بارے میں کیا کہتا ہے؟

شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اپنایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت وفاقی حکومت نے دی۔

نیب پراسیکیوٹر نےاستثنیٰ کی درخواست مسترد کرنےاوروارنٹ گرفتاری جاری کرنےکی استدعا کرتےہوئےکہاکہ ملزم عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گیا،استثنیٰ کی درخواست ملزم نے بیرون ملک جانے کے بعد بھجوائی۔

احتساب عدالت کی ہدایت پر بیرسٹرظفر اللہ نے حکومتی اجازت نامہ پیش کیا۔

عدالت نےنیب کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکی استدعا مستردکرتےہوئے شاہد خاقان عباسی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔سماعت 15جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

PML N leader

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

LNG case

judge Azam Khan