Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ مچھ: حکومت اور شہداء کے ورثاء کے درمیان معاملات طے پاگئے

کوئٹہ:سانحہ مچھ پر حکومت اورشہدا ءکے ورثا ءکے درمیان معاملات طے...
شائع 07 جنوری 2021 02:57pm

کوئٹہ:سانحہ مچھ پر حکومت اورشہدا ءکے ورثا ءکے درمیان معاملات طے پا گئے ، مقتولین کے ورثا ءکی شرائط مان لی گئیں،کچھ دیر میں دھرنے کے خاتمے کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سانحہ مچھ کے شہدا ءکے ورثا ءکے مابین معاملات حل کرلئے گئے ، حکومت نے مقتولین کے ورثاءکی شرائط مان لیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے میں خرابی پیدا کرنے کے خواہاں عناصرکی نشاندہی بھی کرلی گئی،علمائے کرام کامعاملات خراب کرنیوالے عناصر پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کامزیدکہناہے کہ لواحقین کی جانب سے کچھ دیر میں دھرنے کے خاتمے کااعلان کیاجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ کا دورہ کرنے کا بھی اصولی فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کا دورہ کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا ہے،دورے کا اعلان سیکیورٹی وجوہات کے باعث قبل ازوقت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے کا دن اوروقت خفیہ رکھا جائے گا،وزیراعظم کے دورہ کے شیڈول کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ۔

quetta

protest

much incident

government

victoms