Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیمیکل قبضے میں لینے کا معاملہ : کلکٹر کسٹم لاہور کو 10ہزار روپے کا جرمانہ

اسلام آباد:کسٹم حکام کو سپریم کورٹ میں آنا مہنگا پڑ گیا ، عدالت...
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2021 01:18pm

اسلام آباد:کسٹم حکام کو سپریم کورٹ میں آنا مہنگا پڑ گیا ، عدالت نے 2018 میں کیمیکل قبضے میں لینے کے معاملے پر کلکٹر کسٹم لاہور کو 10ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کسٹم حکام کی کیمیکلز قبضہ میں لینے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

وکیل کسٹم حکام نے مؤقف اپنایاکہ منگوایا گیا کیمیکل ممنوعہ لسٹ میں شامل تھا جس پر کیمیکل کو لے جانے کی اجازت نہیں دی، ہائیکورٹ نے درست جائزہ نہیں لیا ، کیمیکل پر20 اپریل 2018 کو ڈیوٹی جمع کروائی گئی۔

برآمد کنندہ کے وکیل نے بتایاکہ کسٹم حکام نے ڈیڑھ سال تک درخواستوں کا جواب تک نہیں دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کے استفسار پر کسٹم حکام نے بتایا کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث حکم جاری نہیں کیا ۔

جسٹس عمر عطا بنیال نے ریمارکس دیئے کہ 3 سال کوئی حکم جاری نہ کرنا کسٹم حکام کا یہ رویہ بڑی زیادتی ہے۔

بعدزاں سپریم کورٹ نے کسٹم کلیکٹر لاہور کو جرمانہ کرتے ہوئے معاملہ کسٹم حکام کو بھیج دیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal