Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان شوگر ملز کیس:حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور:رمضان شوگر ملز کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ...
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2021 11:57am

لاہور:رمضان شوگر ملز کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو طبیعت خرابی کے باعث احتساب عدالت پیش نہ کیا جاسکا،عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی ۔

لاہورکی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی،حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ جیل ڈاکٹر نے بتایا کہ حمزہ شہباز ٹھیک طریقے سے چل نہیں پا رہے ان کی ٹانگوں میں درد ہے ۔

فاضل جج نے نامکمل میڈیکل رپورٹ پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ آپ نے درخواست میں صرف ٹانگ کا درد لکھا ہے،کیا حمزہ شہباز جیل اسپتال میں داخل ہیں اور کیا وہ چلنے کے قابل نہیں۔

جیل ڈاکٹر نے بتایا کہ حمزہ شہباز اپنے سیل میں ہیں،کورونا وائرس کے بعد حمزہ شہباز کو کمزوری ہوئی جس سے جوڑوں کا درد بڑھا۔

احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جو بتا رہے ہیں وہ درخواست میں نہیں لکھا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی ۔

احتساب عدالت نے نیب کے گواہوں کو شہادت کیلئے آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔

accountability court

hamza shahbaz

Ramzan Sugar Mills case

lahore