Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی افغان سر زمین سےہونے والے دہشتگردحملے کی شدید مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے افغان سرزمین سے ہونے والے دہشتگرد حملے کی...
شائع 07 جنوری 2021 11:33am

اسلام آباد:پاکستان نے افغان سرزمین سے ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کابل حکومت سے دہشتگردوں کیخلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان سے دہشتگردوں نے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی فائرنگ پرپاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے مؤثر جواب دیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت دہشتگردوں کیخلاف فوری کارروائی کرے اور افغان حکومت افغانستان میں پناہ گاہیں حاصل کرنے والی دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

terrorist attack