Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیپٹل ہل کے باہر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کا عکاس نہیں،جوبائیڈن

واشنگٹن :نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہناہے کہ پرتشدد مظاہرہ...
شائع 07 جنوری 2021 09:44am

واشنگٹن :نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہناہے کہ پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کا عکاس نہیں،ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹل ہل کے باہر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کا عکاس نہیں،آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

اپنےخطاب میں جوبائیڈن کا مزیدکہنا تھا کہ کیپٹل ہل کے باہر کی صورت حال دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا ،مظاہرین نے ووٹ کا تقدس پامال کیا۔

کیپٹل ہل واقعے پر افسوس کا اظہارکرتےہوئے امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے مظاہرین سے پرامن رہنے اور قانون کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی۔

Joe Biden

US President

protest

Washington