Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ: سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس پر حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس سے متعلق تحریری حکم...
شائع 06 جنوری 2021 08:02pm

سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔ فیصلے کے مطابق اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرلزایک ہفتے کے اندرتحریری معروضات عدالت میں جمع کروا سکتے ہیں ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ نے گزشتہ روزسینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق چاروں صوبائی اوراسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل کونوٹس جاری کیے جاتے ہیں ۔ اسپکیرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور چاروں صوبائی اسپیکرزکوبھی نوٹس جاری کرتے ہیں ۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں تمام نوٹسز تمام بڑے اخبارات میں شائع کرنے کا بھی حکم دیدیا ۔

عدالت نے کہا اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرلز ایک ہفتے کے اندرتحریری معروضات عدالت میں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ دیگر خواہش مند فریق بھی دو ہفتوں کے اندرتحریری معروضات عدالت میں جمع کروا سکتے ہیں۔ مقدمے کی آئیندہ سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

sc

Senate election

presidential reference

Attorney General