Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'زرداری اور شریف خاندان کا چینی پر گٹھ جوڑ'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ...
شائع 06 جنوری 2021 07:38pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان کا چینی پر گٹھ جوڑ ہے، ہم مافیا کو شکست دیں گے، بوری میں پڑے استعفوں کو فنگس لگ گئی، جعلی راجکماری پھرنا چاہتی ہے ہم سیر کرا دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کی کوئی مل نہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ شریف خاندان اور زرداری کا چینی پر گٹھ جوڑ ہے، مافیا کی جڑیں ابھی مضبوط ہیں لیکن ہم انہیں شکست دیں گے۔ مریم نواز کے استعفوں سے متعلق بیان پر فردوس عاشق اعوان نے کہا شاپروں میں پڑے استعفوں کو فنگس لگ گئی، جعلی راجکماری شہر شہر پھرنا چاہتی ہیں انکی سیر ہم کرائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کے کورونا ٹیسٹ سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید کرتی ہوں جلد صحت یاب ہوکر وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

cm punjab

Maryam Nawaz

resignations

Firdous Ashiq Awan

Special Assistant

sugar mafia