Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کا ہیڈ کوچ کیلئے اینڈی فلاور اور گیری کرسٹن سے رابطہ

لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف بدترین شکست کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 06:50pm

لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف بدترین شکست کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، ذرائع کے مطابق مصباح کو کرکٹ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مصباح کو طلب کرکے وضاحتیں سنی جائیں گی جس کے بعد کمیٹی اُن کے مستقبل کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے غیرملکی کوچ لانے پر غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں اینڈی فلاور اور گیری کرسٹن سے رابطہ بھی کیا گیا ہے تاہم پی سی بی نے رابطوں کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 23 یا 24 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔

PCB

Misbah ul Haq

pak head coach

Andy Flower