Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ مچھ :وزیراعظم عمران خان نے جلد کوئٹہ کے دورے کا اعلان کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے جلد کوئٹہ کے دورے کا اعلان...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 04:10pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے جلد کوئٹہ کے دورے کا اعلان کردیا ، وزیراعظم نے سانحہ مچھ کے شہدا ءکے ورثاء سے تدفین کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہماراہمسایہ فرقہ وارانہ دہشتگردی کوہوا دے رہا ہے ،ایسے حملوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ، عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پنچائیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سانحہ کوئٹہ پرشدیدمذمت کرتے ہوے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں ،شہدا ءکے ورثاء کے دکھ کا احساس ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جانتے ہیں ہمارا ہمسایہ فرقہ وارانہ دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے ، مستقل میں ایسے حملوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں ،عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

عمران خان نے شہداء کے ورثاء سے تدفین کی اپیل کرتےہوئے کہاکہ سانحہ مچھ میں شہدا ءکے لواحقین سے ملنے جاؤں گااور بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا،لواحقین سےدرخواست ہے کہ اپنے پیاروں کی تدفین کردیں تاکہ ان کی روحوں کوسکون ملے ۔

pm imran khan

اسلام آباد

quetta

much incident