Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 جنوری تک توسیع

لاہور:احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 01:01pm

لاہور:احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12جنوری تک توسیع کردی،عدالت نے شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،مسلم ن لیگ کے صدرشہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

شہباز شریف نے عدالت سے بولنے کی اجازت طلب کی اور کہا کہ آج چنیوٹ مائنز کیس میں عدالت میں کچھ شواہد دینا چاہتا ہوں، 2007میں چنیوٹ مائنز کا ٹھیکہ پاکستانی نژاد کمپنی کو دیا گیا جو جنرل (ر) پرویز مشرف کے رشتے دار تھے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں نے 2008میں کرپشن پر کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کردیا،4 بلین امریکی نژاد پاکستانی کو دے دیئے گئے، وہ نیب نے نہیں میں نے ریکور کئے،میں نے قوم کے اربوں بچائے اور میرے خلاف بے نامی اکاؤنٹس کا کیس بنا دیا گیا۔

عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

شہباز شریف کی جانب سے دائر میڈیکل بورڈ سے متعلق درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔

shahbaz shairf

accountability court

hamza shahbaz

money laundering

lahore