Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے فنڈز میں خوردبرد، نیب نے ریفرنس دائر کردیا

راولپنڈی :بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے فنڈز میں خوردبرد ...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 11:01am

راولپنڈی :بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے فنڈز میں خوردبرد کے معاملے پر قومی احتساب بیورو(نیب) نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ۔

قومی احتساب بیورو نے بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے فنڈز میں کروڑوں کے غبن پر نیب عدالت اسلام آباد میں کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا ۔

نیب ریفرنس میں سابق سفیراے ایس بابرہاشمی اورسابق اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ سابق سفیراے ایس بابرہاشمی اورسابق اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی 2016 سے 2018 تک کرپشن کی ، ملزمان سفارتخانے کے فنڈزذاتی استعمال میں لاتے رہےاورچیف اکاؤنٹنٹ کے پاس کوئی رسید بھی جمع نہ کروائی۔

نئے اکاؤنٹنٹ کی بلغاریہ میں تعیناتی کے بعد فنڈزمیں کرپشن کا انکشاف ہوا،بلغاریہ ایمبیسی میں کرپشن کا معاملہ دفترخارجہ نے خود تحقیقات کیلئے نیب کے سپرد کیا تھا ۔

NAB

reference