Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ...
شائع 05 جنوری 2021 08:48pm

لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر حسیناؤں کی تصاویر دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 5 نائجیرین اور ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے مطابق سوشل میڈیا پرحسیناؤں کی تصویریں دیکھا کردوستی کرکے پاکستانیوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گروہ میں 5 غیر ملکی نائجیرین جبکہ ایک پاکستانی شامل ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گروہ اب تک متعدد لوگوں کے ساتھ فراڈ کرکے کروڑوں روپے لوگوں سے لوٹ چکے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

lahore

Cyber ​​Crime