Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت

وزیر اعظم عمران خان نےوزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ پی ڈی...
شائع 05 جنوری 2021 07:18pm

وزیر اعظم عمران خان نےوزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم کوالیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دی جائے گی۔کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ڈی ایم کے احتجاج پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ نےوزیراعظم کوکوئٹہ دورہ پررپورٹ دی۔

وزیراعظم کی وزیرداخلہ سےسیاسی امورپرتفصیلی مشاورت بھی کی۔پی ڈی ایم کوالیکشن کمیشن کےسامنے احتجاج کی اجازت دی جائیگی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

PDM

pm imran khan

Interior Minister

shiekh rasheed

protest

Election Commission