Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈینیل پرل قتل کیس:سپریم کورٹ ملزمان کی رہائی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان کی رہائی ...
شائع 05 جنوری 2021 03:01pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان کی رہائی سے متعلق اٹھائے گئے نقطہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ڈینیل پرل قتل کیس کی سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے زیرحراست 4ملزمان کو رہا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا، عدالت عظمی نے ملزمان کو 7 اکتوبر تک رہا نہ کرنے کا عبوری حکم دیا تھا جبکہ ملزمان کو رہا نہ کرنے کے حکم میں توسیع کی استدعا بھی مسترد کردی تھی حکومت سندھ ملزمان کو رہا نہیں کر رہی اورسپریم کورٹ کے حکم کا کہا جا رہا ہے ۔

جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیئے کہ اس نقطے پر اپنا حکم جاری کریں گے۔

عدالت نے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی ، ڈینیل پرل کے والدین کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل صدیقی بدھ کو دلائل دیں گے۔

Supreme Court

murder case